فیصل آباد میں 2 دہشتگرد گرفتار،3 کلو بارودی مواد،2 ڈیٹونیٹر برآمد

فیصل آباد میں 2 دہشتگرد گرفتار،3 کلو بارودی مواد،2 ڈیٹونیٹر برآمد

  

فیصل آباد (آئی این پی ) فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے دہشتگردوں سے3 کلوگرام بارودی مواد،2 ڈیٹونیٹراوردیگرسامان برآمد،گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی کی فیصل آبادمیں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 مبینہ دہشتگرد وں کوگرفتارکر لیا گیا ۔دہشتگردوں میں اورنگزیب اورعبدالرحمان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے3 کلوگرام بارودی مواد،2 ڈیٹونیٹراوردیگرسامان برآمد کیا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردحساس ادارے کے دفترپرحملے کیلئے جارہے تھے،گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مزید :

علاقائی -