نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیزیز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیزیز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا
نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیزیز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

  

 ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا،پاکستان کی ٹیم 256 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کےلئے 272 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں شروع میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار رہی ،پاکستان کی پہلی وکٹ 14 رنز پر گری، عمر امین 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپنر فخر زمان بھی 12 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ بابر اعظم صرف 10 رنز بنا سکے اورپویلین لوٹ گئے اس کے بعد محمد حفیظ بھی صرف 6 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ کپتان سرفراز احمد نے صرف 3 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین لوٹ گئے۔

تاہم شاداب خان اور حارث سہیل نے ٹیم کو سنبھالا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں رنز کے ڈھیر لگا دیئے ،پاکستان کو بڑا نقصان اس وقت ہوا جب حارث سہیل 63 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،ان کے بعد شاداب خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے ،آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،اس کے عامر یامین اور محمد نواز نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم وہ 23 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے،آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی رومان رئیس تھے جو 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کی ٹیم 256 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، اوپنر مارٹن گپٹل نے سنچری اسکور کی اور 100 رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار بنے، روس ٹیلر نے بھی نصف سنچری بنائی اور 59 رنز پر فہیم اشرف کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ رومان رئیس نے کولن منرو کو 34 اور ہنری نکہولس کو 1 رن پر آو¿ٹ کیا، عامر یامین نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو 22 رنز پر آو¿ٹ کیا۔ فہیم اشرف نے ٹام لیتھم کو 2 رنز پر آؤٹ کرکے دوسری وکٹ اپنے نام کی جب کہ مچل سینٹنر 1 رن بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔ اننگز کے اختتام پر دی گرینڈہوم 29 رنز اور ٹم ساؤتھی 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -