مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے

مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے

اسلام آباد(آئی این پی ) مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے ، مرحوم 1998میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین تھے ، ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف پرانہیں نشان امتیاز، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔ جمعرات کو مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے ، ڈاکٹر اشفاق احمد چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن رہے ، مئی 1998میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر وہ چیئرمین پی اے ای سی تھے ۔ ڈاکٹر اشفاق احمد نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ناقابل تسخیر بنایا ، گرانقدر خدمات کے اعتراف پر انہیں نشان امیتاز، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔

انتقال

مزید : صفحہ اول