بھارت کابیلسٹک میزائل اگنی 5کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

بھارت کابیلسٹک میزائل اگنی 5کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

  

نئی دہلی(آئی این پی)خطے میں چوہداہٹ کے خواب دیکھنے والے طاقت کے نشے میں چور بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا ، ہندوستان نے ایٹمی اسلحہ بردار بیلسٹک میزائل اگنی 5کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایٹمی اسلحہ بردار بیلسٹک میزائل اگنی 5کا اڑیسہ کے ساحل پرکامیاب تجربہ کیا ہے ۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نیوکلیئر طاقت سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ صبح9بجکر 53منٹ پر کیا گیا۔اگنی 5کو میزائلوں کی صف میں سب سے اعلی درجے کاشمار کیا جاتا ہے،یہ1960 میں شروع ہونیوالے انٹیگریٹیڈ گائڈڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ اس میزائل کے ساتھ ہندوستان اب امریکہ ، روس، برطانیہ ، فرانس اور چین جسے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

بیلسٹک میزائل

مزید :

صفحہ اول -