مولانا فضل الرحمن ایم ایم اے کے صدر منتخب ،دیگر عہدیداروں کا انتخاب موخر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی 5 بڑی مذہبی جماعتوں کا اتحاد ’’ متحدہ مجلس عمل ‘‘ عہدیداروں کے انتخاب کے بغیر ہی اختتام پذیر ہو گیا ، مو لا نا فضل الرحمن نے الیکشن کمیشن سے ایم ایم اے سمیت اس اتحاد میں شامل 4 بڑی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کو بنیاد بناتے ہوئے ’’ آ خر ی لمحات ‘‘ تک شریک اقتدار رہنے کا جواز بنایا تو سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر جماعتوں نے بھی ان کی تائید کر دی جس کے بعد متحدہ مجلس عمل کے عہدیداران کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی تاہم ایم ایم اے کی صدارت کیلئے مولانا فضل الرحمن کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے جس کا با ضابطہ اعلان جمعیت علمائے اسلام (ف) کی میزبانی میں ہونیوالے اجلاس میں کیا جائے گا۔ متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز راوی روڈ میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، سینیٹر سراج الحق، پیر اعجاز ہاشمی،علامہ سید ساجد علی نقوی، شاہ اویس نورانی، لیاقت بلوچ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، وفاقی وزیر اکرم خاں درانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، فرید احمد پراچہ، مولانا محمد امجد خاں ، رانا شفیق خاں پسروری سمیت دیگر شریک ہوئے۔
Back t