شہباز شریف سے تحقیقات کیلئے نیب کا 20نکاتی سوالنامہ تیار

شہباز شریف سے تحقیقات کیلئے نیب کا 20نکاتی سوالنامہ تیار

  

لاہور(خبر نگار)نیب لاہورنے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کے حوالے سے 20نکات پر مشتمل سوالنامہ تیار کرلیا ۔نیب لاہور نے اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے بارے میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون سٹی منصوبے کے سی ای او ندیم ضیا ء اور ڈائریکٹر علی سجاد سے معاہدے میں پائی جانے والی کرپشن کے بارے میں پہلے سے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) اور میسرز سپارکو کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تصدیق شدہ کاپیاں بھی ساتھ لانے کی ہدائت کی ہے ۔

نیب لاہور

مزید :

صفحہ اول -