شیخ رشید احمد کی ہرزہ سرائی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع

شیخ رشید احمد کی ہرزہ سرائی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ قائمہ کمیٹی استحقاق قواعد و ضوابط کے چیئرمین کی طرف سے اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی شیخ رشید کو قائمہ کمیٹی استحقاق میں طلب کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ۔ سینیٹ میں تحریک استحقاق قوم پرست جماعت بلوچستان نیشل پارٹی (مینگل)کے رہنما سینیٹر جہانزیب جمالدینی کی طرف سے جمع کروائی گئی ہے ۔ محرک قائمہ کمیٹی استحقاق قواعد وضوابط کے چیئرمین بھی ہیں، جمعرات کو سینیٹ میں جمع کروائی گئی تحریک استحقاق میں شیخ رشید احمد کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے 17جنوری کے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی تضحیک کی ہے ۔ آئینی ادارہ پارلیمان کی اس توہین پر بحیثیت سینیٹر میرے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے ۔ ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کاروائی کی جائے ۔
شیخ رشید احمد

مزید :

صفحہ اول -