چیئرمین نیب کا 435 آف شور کمپنیوں کیخلاف تحقیقات تیز کرنے کا حکم

چیئرمین نیب کا 435 آف شور کمپنیوں کیخلاف تحقیقات تیز کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی مکمل تفصیلات اور معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روزقومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاناما اور برٹش ورجن میں پاکستانیوں کی مبینہ 435 کمپنیوں کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ دیگر پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات ، متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق ان کی آف شور کمپنیوں کے قیام کی وجہ اور ذرائع آمدن کی مکمل تفصیلات بھی حاصل کی جائیں، دیکھا جائے کمپنیا ں بناتے وقت کوئی منی لا نڈ رنگ یا خزانے کو نقصان تو نہیں پہنچایا گیا،انہوں نے ایف بی آر، ایس ای سی پی اورسٹیٹ بینک سے ریکارڈ فر ا ہمی کے عمل کو تیز کرنیکی بھی ہدایت کی،ان کا مزید کہنا تھا کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے، شواہداور قانون کے مطابق انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔دوسری جانب نیب اعلامیہ میں بتایا گیا ہے پانامہ اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں آف شور کمپنیاں قائم کرنیوالوں میں مبینہ طور پر سابق ایف بی آر کے چیئرمین عبداﷲ یوسف گرین ڈیل مینجمنٹ‘ گرین وڈانواسٹر‘ شاہد عبداﷲ اور شایان عبداﷲ کی گرین وڈ انو سٹر‘ عثمان یوسف کی مالبرو‘ امیر عبداﷲ کی چھ کمپنیاں شامل ہیں۔

چیئرمین نیب حکم

مزید :

صفحہ اول -