حکومت کا طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

حکومت کا طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کررکھا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مال روڈ پر جلسہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔

ای سی ایل

مزید : صفحہ اول