نیب کو ثبوت نہیں مل رہے تو عمران ڈھونڈ کر دیں،حسین نواز

نیب کو ثبوت نہیں مل رہے تو عمران ڈھونڈ کر دیں،حسین نواز

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ اگر نیب کو ثبوت نہیں مل رہے تو عمران خان انہیں ڈھونڈ کر دیں ۔،عمران خان کے سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ عمران خان کے سارے الزامات بے بنیاد ہیں جب کرپشن کی ہی نہیں ہے تو ثبوت کہاں سے ملیں گے ۔ نیب کو اگر ثبوت نہیں مل رہے تو عمران خان خود انہیں ڈھو نڈ کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذاتیات پر بات نہیں کرتے۔ نیب یا برطانیہ یا سعودی عرب کی حکومتوں سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔

حسین نواز

مزید : صفحہ اول