عمران خان سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں ، شہزاد انور چوہدری

عمران خان سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں ، شہزاد انور چوہدری

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جنوبی ا فریقہ کے صدر شہزاد انور چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں ہے،جس پارلیمینٹ میں جاتا ہے اسی پر لعنت بھی بھیج رہا ہے،یہ تو منافقت کی انتہا ہے،عمران خان سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں سیاست ان کے بس کا کام نہیں ہے،انہوں نے پانچ سال میں خیبر پختونخوا میں کون سی دودھ کی نہریں بہا دی ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد انور چودھری نے مزید کہامیاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا تو ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے تھے،ان لوگوں نے ملک کے لئے نہ خود کچھ کرنا ہوتا ہے نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں،جس اسمبلی پر عمران خان نے لعنت بھیجی ہے اب ان کا اس میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں شیخ رشید کی طرح ان کو بھی استعفا دے دینا چاہئے۔انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی۔

مزید :

عالمی منظر -