یہودی قبلہ اول میں داخل،عبادت کی آڑ میں مذہبی رسومات اداکیں

یہودی قبلہ اول میں داخل،عبادت کی آڑ میں مذہبی رسومات اداکیں

  

مقبوضہ بیت المقدس(اے این این) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے کئی گروپ مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور عبادت کی آڑ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصی میں داخل ہوئی اور اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کے موقع پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

یہودی آباد کار مراکشی دوازے کے راستے مسجد میں داخل ہوئے اور دیر تک قبلہ اول کے احاطے میں اشتعال انگیز حرکات کرتے اور گھومتے رہے۔یہودی آباد کاروں نے کھلے عام مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مزید :

عالمی منظر -