قازقستان :مسافر بس میں آگ لگنے سے 52افراد جاں بحق

قازقستان :مسافر بس میں آگ لگنے سے 52افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ (آئی این پی)قازقستان میں چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد جاں بحق ہوگئے۔ بدقسمت بس کے صرف5مسافر ہی بس سے نکلنے میں کامبیاب ہوسکے ۔ ان افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کے عملے نے طبی امداد فراہم کی۔حادثہ اکتوبے کے علاقے میں واقع ضلع ارگز میں پیش آیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کاکہناہے کہ بس ازبک باشندوں کو سمارا، شمکنڈ روٹ سے روس لے جارہی تھی یا لارہی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -