نائجیریا میں مسلح افراد نے امریکی و کینیڈین شہری کو اغواکرلیا

نائجیریا میں مسلح افراد نے امریکی و کینیڈین شہری کو اغواکرلیا

  

ابوجہ(این این آئی)نائجیریا میں مسلح اغواکاروں نے امریکی اور کینیڈین شہری کو اغوا کرلیا جبکہ اغواکاروں کی فائرنگ سے غیرملکیوں کی حفاظت پر معمور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ نائیجیریا کی ریاست کدونا میں پیش آیا،جہاں دونوں غیرملکی شہری کدونا سے دارالحکومت ابوجا جارہے تھے کہ راستے میں اغوا کا واقعہ پیش آیا۔امریکی اور کینیڈین سفارتخانے نے شہریوں کے اغوا پر ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیاجبکہ پچھلے سال اکتوبر میں بھی 4برطانویوں کو اغوا کیا گیا تھا، جن میں سے 3کو رہا اور ایک کو مار دیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -