شام میں کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے: ترک حکومت

شام میں کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے: ترک حکومت

نیویارک (آن لائن)ترک حکومت نے کہا ہے کہ وہ شام کے ایفرین ضلع میں اوردیگر علاقوں میں کارروائی سے ذرا نہیں ہچکچائے گا جب تک امریکا وہاں کردملیشیاکی جاری مدد ختم نہ کردے ،جس کی فوج کی ٹریننگ کااعلان پینٹاگون نے کیاتھا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کردوں کی ملیشیا واء پی جی کوامریکا کی جانب سے 30,000ہزارسرحدی فوج بنانے میں مدددینے کے امریکی اعلان کے بعد سے حالیہ دنوں میں ترک صدر رجب طیب اردگان متواتر ایفرین کے علاقے میں حملے کا انتباہ دے رہے ہیں۔ امریکی منصوبے سے ترکی آگ بگولہ ہوگیا ہیجوکہ کرد وائی پی جی کو کردستان عسکریت پسندوں کا حصہ سمجھتاہے جو کہ 1984سے ترکی میں علیحدگی کی تحریک چلارہی ہے۔کابینہ کے اجلاس کیبعد ترکی کے نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان بیکر بوزدک نے صحافیوں کو بتایاامریکی منصوبہ ترکی کی قومی سلامتی، ملکی وحدت اور اس کی شہریوں کی حفاظت کیلئے خطرہ ہے۔

مزید : عالمی منظر