کشمیر ہماری زندگی و موت کا مسئلہ ، نواز شریف نے مودی کی یاری میں نقصان پہنچایا : آصف زرداری

کشمیر ہماری زندگی و موت کا مسئلہ ، نواز شریف نے مودی کی یاری میں نقصان ...

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری نے کہاہے مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پا ئید ار ا من قائم نہیں ہو سکتا، کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کا نمبر ون مسئلہ بنا دیا تھا، نواز شریف نے مودی کی دوستی میں کشمیر کاز کو بری طرح نقصان پہنچا یا ۔وہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر، سینئر ناہب صدر چودھری پرویز اشرف اور سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب جنہوں نے ان سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی سے گفتگو کر رہے تھے۔سابق صدر مملکت نے آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا انتخا بات کی تیاریاں شروع کر دیں، پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی، پاکستان کے انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں اس کیلئے تمام مہاجرین حلقوں میں کام کریں، پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی اور کشمیری عوام پیپلزپارٹی کے دور میں ہی آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے۔ آصف زرداری نے کہا میں جب تک ز ند ہ ہوں مسئلہ کشمیر میر ے ایمان کا حصہ رہے گا۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اورہم اب کشمیر لیں گے اور پورے کا پورا لیں گیااور جلد اسلام آباد آکر آزادکشمیر کے سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کروں گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -