اسحاق ڈار کے اعتراضات،نیب کوجواب داخل کرانے کی آخری مہلت

اسحاق ڈار کے اعتراضات،نیب کوجواب داخل کرانے کی آخری مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت نے نیب کو اسحاق ڈار کے اعتراضات پر جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے استغاثہ کے چار گواہوں کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ہے اورسماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈارکی پٹیشن خارج کردی ہے، جس پرجج محمد بشیرنے استفسارکیا کہ عدالتی کارروائی پر جو حکم امتناعی تھا اس کا کیا بنا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈارکی مرکزی پٹیشن ہی خارج ہوگئی ہے۔28 میں سے 10 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔عدالت نے نیب کواسحاق ڈارکی جانب سے دائراعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرزیادہ سے زیادہ گواہوں کو بلانے کا حکم دیا۔ اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کے بیانات 22 جنوری کوریکارڈ کئے جائیں گے ہجویری ٹرسٹ کے بینک اکانٹس غیرمنجمد کرنے کی درخواست کی سماعت 24جنوری کو ہوگی ۔
ڈار

Back to Conversion