سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ تاریخی

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ تاریخی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر ایجنسی کے صدر الحاج بادشاہ آفریدی باجوڑ ایجنسی صدر حاجی راحت یوسف کرم ایجنسی صدر حاجی عبد الکریم عابد اورکزئی ایجنسی کے صدر ملک سپین گل اور شمالی وزیرستان کے صدر سید ایوب نے مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کے فیصلے میں تاریخ ساز فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو قیام پاکستان کے 70سالوں بعد انصاف ملے گا اور فاٹا میں ترقی و خوشحالی کا دور آئے گا انھوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گور نر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور وفاقی وزیر مملکت سیفران غالب خان وزیر بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے ذاتی دلچسپی کی وجہ سے فاٹا اصلاحات کے بل کو قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا انھوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے فاٹا اصلاحات میں تاریخی کردار ادا کرنے پر غیور قبائل ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور فاٹا کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے گورنر انقلابی اقدامات اُٹھا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نظریاتی جماعت ہے اور قبائل نظریاتی طور پر مسلم لیگی ہے اور مسلم لیگ (ن) سے محبت رکھتے ہیں اور اس کا واضح مثال یہ ہے کہ 70سالہ بعد اگر کسی سیاسی جماعت نے فاٹا اصلاحات کی منظوری دی ہے تو یہ جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت فاٹا میں ترقی، خوشحالی اور قبائلیوں احساس محرومیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اُٹھا رہے ہیں اور ان کے ثمرات قبائلی عوام کو مل ر ہے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -