5ہزار اضافی حج کوٹے کو ایم او یواجلاس کے ایجنڈے میں نہیں رکھا گیا

5ہزار اضافی حج کوٹے کو ایم او یواجلاس کے ایجنڈے میں نہیں رکھا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج 2018ء میں حج کوٹہ کے لئے امید لگائے نئے ٹورآپریٹرز کے لئے نئی مشکلات، گزشتہ سال ملنے والے 5ہزار کے اضافی کوٹے کو دو فروری کو ہونے والے ایم او یو کی میٹنگ کے ایجنڈے میں نہیں رکھا گیا دو فروری کو پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حج 2018ء کا ایم او یو سائن ہونا ہے وزارت مذہبی امور نے سعودی وزارت حج کو دوبارہ کوٹہ میں اضافہ کے لئے تحریری درخواست دے دی 5ہزار کوٹہ بحال کرنے کے علاوہ مزید 15ہزار کوٹہ کا مطالبہ کیا گیا ہے معلوم ہوا ہے دو فروری کے لئے جو مینٹس آف میٹنگ سامنے آئے ہیں اس میں گزشتہ سال کا کوٹہ ہی رکھا گیا ہے۔ حج 2017ء میں آپریشن شروع ہونے کے بعد 5ہزار کا کوٹہ دیا تھا جو استعمال نہیں کیا جا سکا تھا وزارت نے اس سال اس کوٹے کو نئے ٹورآپریٹرز کو دینے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔اگر5ہزار کا کوٹہ بحال نہیں ہوتا تو نئے ٹوآپریٹرز کے لئے مشکلات ہی مشکلات ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -