4دن میں سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2018ء کی درخواستوں کی وصولی میں تیزی ،چوتھے دن ریکارڈ رش، سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی 24جنوری تک وصولی جاری رہے گی 26جنوری کو قرعہ اندازی ہوگی 15جنوری سے حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوا تھا اس سال سرکاری حجم سکیم کا پیکیج گزشتہ سال کا رکھا گیا ہے لاہور اسلام آباد پشاور سے دو لاکھ 80ہزار کوئٹہ کراچی سکھر سے دو لاکھ 70ہزار پیکیج رکھا گیا ہے قربانی پیکیج میں شامل نہیں ہے قربانی کے 13ہزار علیحدہ جمع کرانا ہوں گے حاجی کو خود قربانی کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
وصولی