زینب ، عاصمہ،مشال کے قاتل اور شریفاں بی بی کی بے حرمتی کرنیوالے آزاد گھوم رہے ہیں،عائشہ گلالئی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ زینب ، عاصمہ اور مشال کے قاتل اور شریفاں بی بی کی بے حرمتی کرنیوالے آزاد گھوم رہے ہیں،وزیر اعظم کوبد اخلاقی کانشانہ بننے والی بچیوں کے کیسز ملٹری کورٹس کو بھیجنے چاہئیں۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ عزتیں اچھالنے کاطریقہ عمران خان نے ا پنی سوشل میڈیا ٹیم کو سکھایا ،اس ٹیم نے میرے خلاف گھٹیا تاثر پھیلانے کی کوشش کی،میر ے و یڈیو بیان میں ایڈیٹنگ کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔