عمران خان نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23جنوری کوطلب کر لیا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23جنوری کوطلب کر لیا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق غور کیا جائیگا۔ پولیٹیکل سیکرٹری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عون چوہدری کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس 23جنوری دن 2بجے اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں ملکی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے جائینگے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق غور کیا جائیگا۔