فصلوں کی فی ایکڑبہتر پیداوار کیلئے پانی کے وسائل کو بڑھایا جائے،سیکرٹری زراعت پنجاب

فصلوں کی فی ایکڑبہتر پیداوار کیلئے پانی کے وسائل کو بڑھایا جائے،سیکرٹری ...

لاہو ر( خصوصی رپورٹ )محکمہ زراعت سوائل کنزرویشن پنجاب اورایجنسی فار بارانی ائیریا ڈویلپمنٹ (آباد) باہمی تعاون سے پوٹھوہار میں زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح کیلئے مشاورت سے کام جاری رکھیں ۔ان خیالات کا اظہارمحمد محمود، سیکرٹری زراعت پنجاب نے بارانی اہریایا ڈویلپمنٹ راولپنڈی میں ہونے والی مٹینگ کے دوران کہی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایجنسی فار بارانی ائیریا ڈویلپمنٹ (آباد) ڈاکٹر احتشام انور اور ڈائریکٹر سوائل کنزرویشن ملک غلام اکبر بھی موجود تھے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ بارانی علاقوں میں پانی کی کمی اور زمینی کٹاؤ بڑا مسئلہ ہے ہر سال بارشوں کا پانی نہ صرف بہہ کر ضائع ہو جاتا ہے بلکہ زرخیز زمین کو بھی ساتھ بہا کر لے جا تا ہے جس کی وجہ سے انفرادی طور پر کسان کو نہ صرف نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ زرعی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔ٖٖفصلوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے پانی کے وسائل بڑھانے اور زمینی کٹاؤ روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔فصلوں کی فی ایکڑبہتر پیداوار کیلئے پانی کے وسائل کو بڑھایا جائے۔ محکمہ زراعت پنجاب ہر ممکن اقدامات کرے گا تاکہ ملکی زرعی پیداوار کو نہ صرف بڑھایا جا سکے بلکہ کسانوں کو ہونے والے نقصان سے بھی بچایا جائے۔اس موقع پر کسانوں کے ڈیٹا کے حصول اور تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر