طلباء کا نہم کلاس میں داخلہ: ’’ب‘‘ فارم وصولی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

طلباء کا نہم کلاس میں داخلہ: ’’ب‘‘ فارم وصولی کیخلاف درخواست پر فیصلہ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نہم کلاس میں داخلے کے لئے طلباء سے ’’ ب‘‘ فارم کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار طالب علم طاہر خان کے وکیل شیراز ذکاء نے بتایا کہ نہم کلاس میں داخلے کے لئے نادرا سے’’ ب‘‘ فارم منسلک کرنے کی لازمی شرط بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں کہیں نہیں لکھا کہ نہم کلاس کے داخلے کے وقت ب فارم منسلک کیا جانا لازمی ہے۔لاہور بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بوٹی مافیا کو روکنے کے لئے ب فارم کی شرط عائد کی گئی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر