قانون کے طالبعلم کو ڈگری جاری نہ کرنے پر وی سی پنجاب کو نوٹس

قانون کے طالبعلم کو ڈگری جاری نہ کرنے پر وی سی پنجاب کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قانون کے طالب علم کو ڈگری جاری نہ کرنے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے طالب علم محمد معین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ امتحانات کنٹرولر کی جانب سے درخواست گزار پر نقل کرنے کاالزام لگایا گیا جس کو بنیاد بنا کر وائس چانسلر نے رزلٹ کارڈ روک رکھا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو ڈگری جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -