ٹیوٹا ملازم کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر چیف آفیسر کو نوٹس

ٹیوٹا ملازم کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر چیف آفیسر کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹیوٹا کے ملازم کو پنشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیف آفیسر ٹیوٹا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بدر بٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست وکیل نے نشان دہی کی کہ ٹیوٹا میں بطور سینئر انسٹرکٹر فرائض سر انجام دے رہا تھا،نوکری مکمل کر کے ریٹائر ہو چکا ہوں،غیر قانونی طور پر پنشن روک لی گئی ہے۔پنشن روکنے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پنشن جاری کرنے کا حکم دے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے

مزید : صفحہ آخر