پی ای ایف میں افسروں کی مزید بھرتیا ں روکنے کیلئے درخواست دائر

پی ای ایف میں افسروں کی مزید بھرتیا ں روکنے کیلئے درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن افسروں کی مزید نئی 52بھرتیاں روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔محمد قدیر اسلم نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 126 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کی بھرتیاں پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہیں، پیف نے کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باجود مزید 52 اسامیوں کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسیرز کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا جا رہا ہے ،درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حکومت نے بھاری رشوت پر صوبہ بھر میں ایکس سروس مینوں کو ملازمتیں تقسیم کیں اور اب نئی باون اسامیوں کے لئے نیا اشتہار جاری کیا گیا ہے ،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 126 مانیٹرنگ افسروں کی بھرتیاں کالعدم کی جائیں اور نئی 52 اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل روکا جائے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ پیف میں حکومت کی 2014 ء کی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق بھرتیاں کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر