سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی تاحال غیر فعال، فٹ پاتھ ہزاروں لاوارث بچوں کا گھر بن گیا

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی تاحال غیر فعال، فٹ پاتھ ہزاروں لاوارث بچوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) بچوں کے تحفظ کیلئے قائم سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی تاحال مکمل طور پرفعال نہیں ہوسکی۔سندھ کے تین شہروں میں دارالاطفال قائم کیے گئے لیکن ہزاروں کی تعداد میں بچے اب بھی شہروں کی فٹ پاتھوں پر نظر آتے ہیں۔صوبہ سندھ میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی تو بہت کی گئی ہے لیکن عملدرآمد کا فقدان ہے جبکہ سرکاری سطح پر بچوں کے تحفظ کے سلسلے میں مختلف ادارے بھی قائم کیے گئے لیکن روایتی سست روی کے باعث یہ ادارے بھی غیر موثر دکھائی دیتے ہیں۔ معمولی جرائم میں ملوث 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو رکھنے اور انھیں تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے ریمانڈ ہوم کے نام سے صوبے کے تمام اضلاع میں مراکز قائم ہونا تھے لیکن تاحال یہ ادارہ صرف کراچی میں کام کر رہا ہے۔ بچوں کی تعلیم و صحت کیلئے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کے لیے مختلف قوانین بنائے گئے لیکن حکومت سندھ ان قوانین پر پر بھی تاحال عملدرآمد نہیں کراسکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -