مذمتی قرارداد روکنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین کے تمام حربے ناکام

مذمتی قرارداد روکنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین کے تمام حربے ناکام

  

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد روکنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین کے تمام حربے ناکام ، پی ٹی آئی کے ارکان نے دو دفعہ کورم کی نشاندہی کی مگر دونوں بار کورم پورا ہونے سے ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے حکومتی ارکان پر جملے بازی بھی کسی کام نہ آئی ، پہلی بار حکومت کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کورم پورا کرنے کیلئے متحرک رہیں اور بار بار اپنے ارکان کو ایوان میں بلا کر لاتی رہیں

مزید :

صفحہ آخر -