زیر تعمیر پلازہ کی وجہ سے میراگھر گرنے کاا ندیشہ ہے،اداکارہ میگھا

زیر تعمیر پلازہ کی وجہ سے میراگھر گرنے کاا ندیشہ ہے،اداکارہ میگھا

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر میگھا کاکہنا ہے کہ میرا کروڑوں روپے مالیت کاگھر عقب میں زیر تعمیر پلازہ کی وجہ سے گرنے کاا ندیشہ ہے۔میگھا نے معاملے پر شدید احتجاج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلازہ انتظامیہ نے ہمیں آگاہ کئے بغیر پلازہ کیلئے سینکڑوں فٹ کھدائی کی ہے جس کی وجہ سے میرے گھر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچااور مجھ سمیت دیگر مکینوں کی زندگی بھی خطرہ میں پڑ گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے گھر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔میگھا نے کہا کہ پلازہ کی بیسمنٹ کیلئے 2سوفٹ کھدائی سے میرے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کے گرنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ میگھا نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلازہ انتظامیہ نے ہم سے کسی قسم کی اجازت کے بغیر اجازت سینکڑوں فٹ کی کھدائی کر کے ہماری فیملی کی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگادیا۔ اس موقع پرپر وڈیوسر سخی سرور بٹ ‘سماجی کارکن ندیم پہلوان اور تماثیل تھیٹر کے چےئر مین قصیر ثناء اللہ خان اور دیگر بھی میگھا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔اس حوالے سے پلازہ مالکان نے اداکارہ کو اپنے مکمل تعاون اور ہونے والے نقصان کے تمام اخراجات بھی برداشت کر نے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔یاد رہے کہ میگھا اور انکی فیملی 25سالوں سے گلبر گ کے علاقہ میں فردوس مار کیٹ کے سامنے رہائش پذیر ہیں مگر انکے گھر کے عقب میں ایک پلازہ کی تعمیر کیلئے انتظامیہ نے سینکڑوں اچانک کھدائی کر دی جس سے میگھا کے گھر کی پچھلی دیوار گرانا شروع ہوگئی ہے اور چھت اور کمرے بھی متاثرہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -