زینب قتل کیس، نشاندہی پر قصور سے ایک اور مشتبہ شخص گرفتار
قصور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قصور سے ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔نجی چینل کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم عمر کی نشاندہی پر ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا جس کا نام رانجھا بتایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے شخص کا گھر اس جگہ سے کچھ فاصلے پر ہے جہاں سے زینب کی لاش ملی۔پہلے سے گرفتار مشتبہ ملزم عمر کو لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کا پولی گرافی اور ڈی این اے ٹیسٹ ہو چکا ہے لیکن ٹیسٹ کی رپورٹس اب تک نہیں آ سکی ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے 15 سے زائد مشکوک افراد حراست میں لے رکھا ہے اور اب تک 449 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں لیکن کیس میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔