ٹرین کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ،باپ زخمی

ٹرین کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ،باپ زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار)ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ،باپ زخمی۔ جاں بحق ہونے والا عمران اپنے والد رمضان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ 562گ ب کے قریب حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے کا ملازم عمران اپنے والد رمضان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ظفر وال کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہا تھا اور پھاٹک نہ ہونے کے باعث لاہورسے شورکوٹ براستہ جڑانوالہ آنے والی ٹرین نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمران موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے عمران کے والد رمضان شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر