ملتان ،عدالت نے قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا

ملتان ،عدالت نے قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا

  

ملتان (این این آئی)ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اگلی پیشی پر مفتی عبدالقوی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرشید عابد کی عدالت میں قندیل کے قتل میں ملوث اْس کے بھائی وسیم اور کزن حق نوازکو پیش کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مختصر سماعت کے بعد عدالت نے 3 فروری کو دوبارہ سماعت کا حکم دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو بھی 3 فروری کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا تھا ۔

مزید :

صفحہ آخر -