آپریشن رد الفساد ، 8دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
راولپنڈی(صباح نیوز) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان کی گلستان، پشین ، کانک، ڈیرہ بگٹی اور اوچ میں کاروائیاں کی ہیں اس کے علاوہ سمبازہ ، ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران 8دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گرفتار دہشتگردوں میں افغانی بھی شامل ہیں آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد کر لیا ہے۔
آپریشن رد الفساد