پارلیمنٹ سپریم ادارہ، سب پر عزت واجب ہے: سلمان غنی

پارلیمنٹ سپریم ادارہ، سب پر عزت واجب ہے: سلمان غنی

  

تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا جائز نہیں ہے انہوں نے لعنت بھیج کر پارلیمنٹ کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کی اگر یہ ادارہ ان کے بقول لعنت کے قابل ہے تو پھر ان کا یہاں بیٹھنا اخلاقی طور پر جائز نہیں ہے،وہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہونے چاہئے اور اختلاف رائے بھی ہونا چاہئے یہی جمہوریت کا حسن ہے مگر ملک میں قانون سازی کا سپریم ادارہ پارلیمنٹ ہی ہے اس کی عزت جب سب پر واجب ہے تو پارلیمنٹرین بھی اپنے اس ادارے کا احترام کیوں نہیں کررہے ہیں وہ اپنے ہی اداروں پر لعنت بھیج کر کیا پیغام دے رہے ہیں دونوں خود کو اعلیٰ پائے کا سیاست دان قرار تو دیتے ہیں جب وہ اداروں کا احترام نہیں کرے گا تو پھر کوئی اور کیسے کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -