عمران خان، شیخ رشید نے اداروں کا تقدس پامال کیا: حفیظ اللہ نیازی

عمران خان، شیخ رشید نے اداروں کا تقدس پامال کیا: حفیظ اللہ نیازی

معروف تجزیہ کار و کالم نگار حفیظ اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور طاہرالقادری بد اخلاق اور بد تہذیب لوگ ہیں وہ ملک میں انتشار کی سیاست چاہتے ہیں پارلیمنٹ جیسے ادارے کو گالیاں دیکر وہ نہ تو جمہوریت کی خدمت کررہے ہیں اور نہ ہی جمہوری اداروں کی انہوں نے اور عمران خان نے ایسا کرکے اداروں کے تقدس کو پامال کیا ہے،وہ ایشو آف دے ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان شیخ رشید اور طاہرالقادری کی تقلید نہ کریں کیونکہ وہ اداروں کے درمیان تصادم چاہتے ہیں ان کی منفی سوچ والی سیاست ملک کے لئے اچھی نہیں ہے اگر سیاست دان ہی قومی اداروں کے خلاف جلسوں میں بات کریں گے تو پھر عام عوام کس طرح سے ملکی اداروں کا احترام کریں گے ان کو رول ماڈل ہونا چاہئے۔

مزید : صفحہ آخر