بطور سیاسی کارکن مجھے پارلیمنٹ کی توہین سے دلی دکھ ہوا: نفیسہ شاہ

بطور سیاسی کارکن مجھے پارلیمنٹ کی توہین سے دلی دکھ ہوا: نفیسہ شاہ

  

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی نفسیہ شاہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ خود کو سیاست دان کہنے والوں نے ہی ملک کے سب سے بڑے سیاسی ادارے کی توہین کی ہے ان کو شرم آنی چائے تھی اس طرح کی بات کرتے ہوئے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور سیاسی کارکن ان کی ایسی بات سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے امید کرتی ہوں کہ وہ اپنی اس بات کو واپس لیں گے پارلیمنٹرین سے بھی معافی مانگیں گے اور عوام سے بھی اپنے روئیے کی معافی مانگیں گے اسمبلی نے ان کے خلاف قرارداد پاس کرکے اچھا کام کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -