عمران خان نے قوم کی امنگوں کے مطابق بات کی: شفقت محمود

عمران خان نے قوم کی امنگوں کے مطابق بات کی: شفقت محمود

  

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کی امنگوں کے مطابق بات کی ہے انہوں نے کوئی بھی ایسی بات نہیں کی کہ ان کے خلاف اسمبلی کے اندر کوئی تحریک استحقاق پاس کی جائے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس وقت اسی اسمبلی نے پاکستان کے سب سے بڑے ادارے سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے شخص کو غیر قانونی طریقے سے اہل کروانے کے لئے بل پاس کروایا تھا تو اس وقت اسی اسمبلی کا استحقاق مجروح کیون نہیں ہوا تھا تب ان لوگوں نے شور کیوں نہیں مچایا تھا جو آج شور مچا رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -