جمہوریت کے مرکز پارلیمنٹ کا مذاق اڑانا درست نہیں: راجہ ظفر الحق

جمہوریت کے مرکز پارلیمنٹ کا مذاق اڑانا درست نہیں: راجہ ظفر الحق

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ رشید اور ان کے حواری بتائیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کو گالیاں دیکر اس کے اندر بیٹھے ہوئے بائیس کروڑ عوام کے نمائندوں پر وہ لعنت بھیج کر کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا اور اختلاف رائے رکھنا جمہوریت کا حسن ہے مگر جمہوریت کے مرکز پارلیمنٹ کا مذاق اڑانا اور گالیاں دینا کسی طور پر بھی کسی سیاست دان کو زیب نہیں دیتا ہے یہ کس قسم کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں آج اگر یہ گالی کی سیاست کا بیج بو رہے ہیں تو انہیں اپنے اسی بوئے ہوئے بیج کو کاٹنا ہو گا سپیکر قومی اسمبلی کو اس کا ضرور نوٹس لینا چاہئے اگر آج ہم نے اس پر قابو نہ پایا تو پھر آنیو الے وقت میں اسمبلی کی کیا عزت رہ جائے گی دونوں کو اپنے طرز سیاست میں تبدیلی لانا ہو گی ۔

مزید : صفحہ آخر