عمران خان کو بیان پر معذرت یا استعفے دینے چاہئیں: اعجاز الحق

عمران خان کو بیان پر معذرت یا استعفے دینے چاہئیں: اعجاز الحق

  

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہئے یا پھر استعفے دینے چاہئیں‘ آصف زرداری سندھ حکومت کو تو گرا سکتے ہیں مگر وفاقی حکومت کو نہیں گرا سکتے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ عمران خان کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہئے یا پھر اسمبلی سے استعفے دینے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ آصف علی زرداری سندھ حکومت کو تو گرا سکتے ہیں مگر وفاقی حکومت کو نہیں گرا سکتے۔

مزید :

صفحہ آخر -