پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں: فواد چودھری

پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں: فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں‘ قومی اسمبلی کی قرارداد کی منظوری صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے‘ موجودہ پارلیمنٹ کے زیادہ ارکان کو عوامی پذیرئای حاصل نہیں ہے‘ عوامی پذیرئای نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ (ن) انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فود چوہدری نے کہا کہ اس قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں جسے عوام کی پذیرائی حاصل نہیں۔ پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں قرارداد کی منظوری صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے موجودہ پارلیمنٹ کے زیادہ ارکان کو عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔ عوامی پذیرائی نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ (ن) انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -