یہودیوں کے ایجنٹ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں: کیپٹن (ر) صفدر سینیٹر آصف کرمانی

یہودیوں کے ایجنٹ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں: کیپٹن (ر) صفدر سینیٹر آصف ...

  

تر بیلا غازی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر ) صفد ر نے کہا ہے کہ یہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، عوام کو فیصلہ کر نا ہوگا کہ اْن لوگوں کا ساتھ دینا ہے جو ہماری بیٹیوں کو بے پردہ کر رہے ہیں یا اپنے ایمان کی سلامتی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گزشتہ روز 20جنوری کے جلسہ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)ہاوس غازی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیپٹن(ر ) صفد ر نے کہا میاں نوازشریف ووٹ کا تقدس بحال کر نے نکلے ہیں لہٰذا 20تاریخ کو ہر ی پور کے غیرت مند عوام پی ٹی آئی کا جنازہ نکال د ینگے ۔ اس موقع پر سینیٹر آصف کر مانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری ہمیشہ خاص وقت پر انتشار پھیلانے پاکستان آتے ہیں ۔ یہ ملک دشمن فسادی ٹولہ ہے جو ملکی ترقی کے خلاف ہے مگر ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ۔

مزید :

صفحہ آخر -