تمام ریونیو ٹیکس کی شرح ہر پٹوار خانے میں نمایاں آویزاں رکھنے کے احکاما ت جاری

تمام ریونیو ٹیکس کی شرح ہر پٹوار خانے میں نمایاں آویزاں رکھنے کے احکاما ت ...

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنرصوابی معتصم باللہ نے کہا ہے کہ پٹوارخانوں سے ممکنہ کرپشن کے خلاف بھی اقدام اٹھاکر تمام ریونیوٹیکس کاشرح ہرپٹوارخانے میں نمایاں آویزان رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور ٹیکس شہری خود جاکر بنک میں جمع کرائیگا پٹواری نقد رقم کی شکل میں کسی شہری سے مطالبہ نہ کرسکے گا اگرکسی شہری کو مکان یاجائیداد کا فرد درکار ہوگا تووہ بھی فارم پُرکرکے فیس بنک میں جمع کرائیگا اورکسی بھی اضافی رقم کے مطالبہ کے بغیراسے ٹھیک ایک ہفتہ بعد فردفراہم کیا جائیگا وہ گزشتہ روزنائبرہوڈکونسل متنی چنگن 1 آفس کے دورہ کے بعد تحصیل لاہورپریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ڈی سی صوابی کا کہنا تھا کہ کھلے دودھ کاموقع پر لیبارٹری ٹیسٹ کااہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی دودھ فروش کی دکان سے خالص دودھ میسر ہو جبکہ ملاوٹ کرنے والے کو اسکے کاروبار کے حجم کے پیش نظر جرمانہ کیا جائیگا قصائیوں کیلئے ہیپاٹائٹس بی سی کاٹیسٹ مخصوص میڈیکل لیبارٹریز سے لازم قرار دیا ہے اورساتھ ہی12/13 قسم کے دیگرشرائط کی بنیادپرہی گوشت فروشی کی باقاعدہ رجسٹریشن اِشو کیا جاتا ہے ابھی تک ایک ہزار سے زائد قصابوں نے ٹیسٹ کرواکر پیش کئے ہیں جن میں 77 افراد کے ٹیسٹ میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے جنکی گوشت فروشی پر پابندی عائد کردی ہے معتصم باللہ کاکہنا تھا کہ جس کاروبار کی آڑ سے براہ راست انسانی زندگی متاثر ہونے کے خدشات ہوتے ہیں اسکے خلاف بلاتاخیر قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جاتی ہے چنانچہ شہری آبادی کے قریب اورفضائی آلودگی کا مؤجب بننے والے یا غیر قانونی سٹون کرشنگ پر بھی پابندی لگائی ہے جبکہ ضلع بھر میں خودساختہ سپیڈ بریکرز ختم کرائے جارہے ہیں اورایسے کسی بھی جگہ دوبارہ سپیڈبریکر بنانے والے کے خلاف ضرورایکشن لیا جائیگا ڈپٹی کمشنر صوابی کا مزید کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر DC اور ADCکی عدالتوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات ڈیڑھ ماہ کے اندر فیصلہ کئے جاتے ہیں چنانچہ ہماری عدالتوں میں گزشتہ چھ ماہ سے زیرسماعت چلے آنے والے مقدمات کی تعداد گیارہ سو کے لگ بھگ تھی جن میں اب صرف سات مقدمات کے فیصلے باقی ہیں قبل ازیں نائبرہوڈ کونسل کے ناظم سادہ انتظار کی ڈیمانڈ پر ڈی سی معتصم باللہ نے نادرا آفس لاہور میں عوام الناس کو درپیش مسائل، کنڈ نیشنل پارک میں مقررہ حد سے متجاوز انٹری اورکارپارکنگ فیس، ہفتہ وار میلہ مویشی تورڈھیرکی مین روڈ سے متبادل جگہ منتقلی، تورڈھیرشہر میں قصائیوں کیلئے مذبح خانے کا انتظام اورنکاسی آب کے گندے پانی سے پبلک ہیلتھ کی پائپ لائنیں اور پی ٹی سی ایل کے کیبلز نکلوانے جیسے مسائل فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈی سی نے میڈیا کی وساطت سے عوام کو پیغام پہنچایا ہے کہ اپنے گردوپیش کی صفائی ستھرائی میں خودبھی حصہ لیتے ہوئے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اگر کسی گلی میں کوئی صاحب حیثیت رہتا ہو تو وہ اپنی جانب سے ایک بڑا ڈرم لیکر گلی میں رکھے تاکہ لوگ اسے کوڑادان کے طور استعمال کرسکے اوربلدیاتی نمائندے اس حوالے سے آگاہی مہم کیلئے چھوٹے چھوٹے تقریبات کا بھی اہتمام کریں اس طرح ہم ملکر ایک ماڈل سوسائٹی تشکیل پاسکیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -