مہمند ایجنسی ،اے پی اے کا پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ

مہمند ایجنسی ،اے پی اے کا پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند کا پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ۔ عوامی مشکلات کے ازالے کی یقین دہانی۔ سیکورٹی کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند طارق اللہ خان ، تحصیلدار حلیمزئی شکیل برکی کے ہمراہ عوامی شکایات پر پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے عوامی مشکلات سنے۔ اس موقع پر عوام نے اپنے مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند نے پاسپورٹ آفس کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ اور دفتر کام کو بروقت کرنے، رش کو کم رکھنے کے ہدایات دیئے اور سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ آفس کا سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے مزید لیوی اہلکار وں کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ اور عملے کو ہدایات دیئے کہ بغیر کسی سفارش یا اثر و رسوخ سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کو یقینی بنائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر