ڈی پی او ہنگو کے زیر صدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس

ڈی پی او ہنگو کے زیر صدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس

ہنگو( بیورورپورٹ) ڈی پی او ہنگو کے زیر صدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس۔ امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پولیس افسران کو امن کی فضاء برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو کے دفتر میں ضلعی پولیس آفیسر آصف گوہرکے زیر صدارت پولیس افسران کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی ہنگو سرکر عمر حیات خان، ڈی ایس پی ٹل سرکل شوکت بخاری، مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس افسران نے علاقائی صورتحال پر ڈی پی او ہنگو کو بریفنگ دی ۔ اجلاس سے خطاب میں ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے کہا کہ پولیس افسران ایمانداری،فرض شناسی اورلگن کواپناشعاربناکرملک اورمفادعامہ کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کارلائیں۔پولیس فرنٹ لائن فورس ہیں عوام کے جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی عزت وآبروپرکوئی آنچ نہ آنے دیں جبکہ پولیس افسران عام شہری کے ساتھ بھی اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مجرم اشتھاریوں کی ہسٹری شیٹ قانونی تقاضوں کومدنظررکھ کر مرتب کرکے ان کوقانون کی گرفت میں لائیں اورتھانوں کی سطح پربنائی گئی لیزان کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ میٹنگزکاانعقادکرکے ان کوجرائم کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پرآمادہ کریں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیرجرائم کا خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام سرکل افسران اپنے سرکل میں بلٹ پروف جیکٹ اورہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ کرپٹ ،کام چوراہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرکے ان کوعبرت کا نشان بنائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر