چارسدہ ، بجلی چوروں اور کنڈا کلچر مشترکہ آپریشن ، علاقے باشندے مشتعل ، پولیس پر پتھراؤ
چارسدہ(بیورورپورٹ) بجلی چوروں اور کنڈ ا کلچر کے خلاف رجڑ سب ڈویژن میں واپڈااور پولیس کا مشترکہ اپریشن۔ مشتعل علاقہ مکینوں کا واپڈا اہلکاروں اور پولیس پر پتھراؤ ۔ واپڈا ہلکاروں نے بہلولہ بازار ، ارٹ کورونہ ، عازی آباد کالونی ، شہید وردگہ اور دڑہ کورونہ کی 11ہزار لائن بجلی ٹرانسمیشن کاٹ دی ۔ تفصیلات کے مطابق رجڑ سب ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور کنڈوں کے خلاف واپڈا اہلکاروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کر تے ہوئے واپڈا اہلکاروں اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد واپڈا حکام نے مذکورہ علاقوں کی بجلی کاٹ دی ۔