مردان ،محمد عاطف کا ننھی کلی آسماء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

مردان ،محمد عاطف کا ننھی کلی آسماء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان مردان کے نواحی علاقے جندر پار گوجر گرھی میں قتل ہونے والی ننھی کلی آسماء کے لواحقین سے تعذیت کیلئے ان کے گھر گئے۔ڈی آئی جی مردان محمد عالم شنواری اراکین صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی،زاہد درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔محمد عاطف خان نے غمذدہ خاندان کوصوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد نشان عبرت بنائنگے ۔اس ضمن میں حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے ڈی پی او کی سربراہی میں اعلیٰ پولیس افسروں پر مشتمل جوانٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے علاوہ تین خصوصی تفتیشی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہے جنہیں مختلف ایجنسیوں کی معاونت بھی حاصل ہیں۔محمد عاطف خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غم زدہ خاندان نے پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ حکومت ان کو جلد از جلد انصاف فراہم کرئے گی ۔محمد عاطف نے کہا کہ چونکہ یہاں پر سی سی ٹی وہ کیمرے نصب نہیں ہے اور نہ ہی کوئی دوسری ٹیکنیکل چیزیں ہیں جن کی وجہ سے ہمیں آسانی مل سکے تاہم بھر پور کوشش جاری ہیں۔کہ ملزمان کو جلد از جلد پکڑ کر انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔