محمود خان نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچا دیا ،علی خان

محمود خان نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچا دیا ،علی خان

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء علی خان اف توتکے نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اس وقت صوبائی وزیر محمود خان اور تحصیل ناظم عبداللہ خان نے مٹہ تحصیل کیلئے جو کچھ کیا ہے وہ ایک ریکارڈ ہے جس نے مخا لفین کی اوسان خطا کردی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر محمود خان اور تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان عوام اورعلاقے کیساتھ مخلص اور وہ عوام کی پیسے عوام ہی پر خرچ کرتے ہیں اور عوام کی پیسے امانت سمجھ کر عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر محمود خان اور تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان پر اقرباء فروری اور کرپشن کی الزامات لگانا سراسر بے بنیاد بات ہے اور مخالفین ان دونوں کی عوامی مقبولیت سے گھبراکر اسطرح بے بے بنیاد باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر محمود خان اور تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان کے دامن پہلے بھی صاف تھی اور انشاء اللہ ائندہ بھی صاف ہوگی اور جو لوگ الزامات کی باتیں کرتے ہیں شاید ان لوگوں میں کچھ خامیاں ہو جن کو چھپانے کیلئے وہ اسطرح بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگاتے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -