تورڈھیر ،اے ایس پی آیاز شہید کی بارہویں برسی

تورڈھیر ،اے ایس پی آیاز شہید کی بارہویں برسی

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)اے ایس پی سلمان آیاز(شہید)کی بارہویں برسی انکے آبائی گاؤں جھنڈا(صوابی)میں منائی گئی، اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعالم شنواری، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن محمدسعیدخان وزیر، ڈی پی او صوابی سہیل خالد، ایس ایس پی سلیم مروت، ایس ڈی پی اواظہار شاہ خان، بریگیڈئیر(ر)آیازخان کے علاوہ دیگرپولیس آفیسرز کی بڑی تعداد موجود رہی ، جنہوں نے شہیدپولیس آفیسر سلمان آیاز کی قبرپر سلامی دیکرپھولوں کی چادر چڑھائی اوراللہ کے حضور انکے لئے دعائے مغفرت مانگتے ہوئے انکی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی یاد رہے کہ شہید پولیس آفیسر سلمان آیاز صوابی کے گاؤں جھنڈا کے رہائشی تھے جو 17 جنوری 2006 کو چکری روڈ راولپنڈی کے مضافاتی علاقہ کوہالہ خورد میں دوران چھاپہ مار کاروائی شہیدہوگئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -