لیڈی ایچی سن ہسپتال،مریضوں کی فلاح وبہبود کیلئے ورکشاپ

لیڈی ایچی سن ہسپتال،مریضوں کی فلاح وبہبود کیلئے ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)لیڈی ایچی سن ہسپتال میں مریضوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور لواحقین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کے حوالے سے میو ہسپتال کے شعبہ سائیکاٹری کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ کا مقصد مریضوں، ان کے لواحقین اور ہسپتال کے ملازمین کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور اچھے اخلاق و برتاؤ کے بارے میںآگاہی فراہم کرنا تھا۔ اسسٹنٹ پروفیسر سائیکاٹری ڈاکٹر نازش عمران نے اس موقع پر شرکاء کو لیکچر ڈیلیور کیا اور مریضوں کی شفایابی میں ان کے ساتھ خوش اخلاقی اور اچھے برتاؤ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کے لواحقین کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ورکشاپ میں ہسپتال کے ڈاکٹرز اوردیگر ملازمین کی کثیرنے شرکت کی۔